Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
مسلم لیگ (ن) کا ایف آئی اے پر عدم اعتماد
- Published on Monday, 22 October 2012 02:19
چودھری نثار نے مجوزہ کمیشن کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائدِ خزبِ اختلاف چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اصغر خان کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے تاہم اس معاملے کی تفتیش آزادانہ عدالتی کمشن کے ذریعے ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سنہ نوے کے انتخابات میں سیاست دانوں میں رقوم کی تقسیم کے معاملے سے متعلق ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغر خان کے مقدمےکا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ سنہ انیس سو نوّے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔
سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کو آلودہ کرنا اس وقت کے آرمی چیف جنرل مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سربراہ اسد درانی کا انفرادی فعل تھا۔
اس مقدمے کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔ ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغر خان نے یہ درخواست سولہ سال قبل دائر کی تھی۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جو سیاستدان اس رقم سے مستفید ہوئے ان کی بھی تحقیقات کی جائیں۔
"ہم احتساب کے لیے تیار ہیں مگر سپریم کورٹ نے سفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے جو کہ ایف آئی اے کے ذریعے ممکن نہیں ہیں"
اتوار کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ان کی جماعت اس معاملے کی تفتیش میں تعاون کرے گی تاہم انھوں نے ان تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو نا قابلِ قبول قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے خود بھی ایف آئی اے کی کارکردگی پر تحفظات ظاہر کر چکی ہے۔
انھوں نے عدالت کے فیصلے کو ایک اچھی پیش رفت کہا اور امید ظاہر کی اس سے آئندہ انتخابات میں خفیہ اداروں کا کردار کم ہوگا۔
انھوں نے اعتراض کیا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اور ذرائع ابلاغ نے ان کی جماعت پر بغیر کچھ ثابت ہوئے تنقید شروع کر دی ہے۔
چودھری نثار نے مجوزہ کمیشن کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں تاہم انھوں نے کہا کہ کمشن کو ذولفقار علی بھٹو کے سیاسی سیل کی منظوری دینے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا کے تحریکِ انصاف کی امداد کرنے کے بارے میں بھی تحقیقات کرنی چاہیئیں۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121022_ch_nisar_sc_sa.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email