Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
چار سال بعد باجوڑ ایجنسی سے کرفیو ختم
- Published on Saturday, 20 October 2012 01:29
باجوڑ ایجنسی میں سنہ 2008 کرفیو کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب فوج نے آپریشن شیر دل کا آغاز کیا
پاکستانی فوج نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں چار سال بعد رات کو لگائے جانے والا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان سیکٹر کمانڈر شمالی بریگیڈیئر حیدر علی نے جمعہ کے روز خار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔
یاد رہے کہ باجوڑ ایجنسی میں سنہ 2008 کرفیو کا نفاذ اس وقت کیا گیا تھا جب فوج نے آپریشن شیر دل کا آغاز کیا۔
انگریزی اخبار ڈان کے مطابق سیکٹر کمانڈر نے سکاؤٹس فورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی میں حکومتی عملداری قائم کردی گئی ہے اور شدت پسندوں کو ایجنسی کے ان علاقوں سے بھی نکال دیا گیا ہے جو ان کے گڑھ تصور کیے جاتے تھے۔
بریگیڈیئر حیدر علی نے کہا کہ فوج کے خیال میں شدت پسندوں کے خاتمے کے بعد کرفیو کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا فوج نے یہ فیصلہ ایجنسی کے لوگوں کی بہتری کے مدِ نظر لیا ہے اور اب لوگ آزادانہ طور پر گھوم پھر سکتے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی چیک پوسٹس قائم رہیں گی لیکن ان پر چیکنگ کو نرم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد اب محفوظ ہیں اور ان کو ایجنسی کے اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سرحد پار حملوں کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ایجنسی کی افغانستان سرحد کے ساتھ علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اور اس کے علاوہ قوم امن لشکر بھی قائم کیے ہیں۔
بریگیڈیئر حیدر علی نے کہا کہ مقامی رضا کار سرحد کے قریب شدت پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مکانوں، گاؤں اور قصبوں کی حفاظت کی ذمہ داری قبائلی لوگوں کی ہے۔
سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ مقامی افراد کو ایسے عناصر کی نشاندہی کرنی ہو گی جو شدت پسندوں کو پناہ دیتے ہیں۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121020_bajaur_curfew_lifted_rh.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email